کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ ثقافت و کھیل بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام منعقدہ کے ایم سی اسپورٹس گالا کے سلسلے میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈپر مختلف بوائز ایونٹس منعقد ہوئے جن میں جوڈو ٹگ آف وار، رولر اسکیٹنگ اور آرم ریسلنگ شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کو شایان شان طور پر منانے کیلئے بلدیہ عظمی کی جانب سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر ڈائر یکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکر یشن ڈاکٹر منصور قاضی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ جوڈو کے مقابلوں میں کراچی کنگز کی ٹیم نے پہلی، کراچی ڈولفن نے دوسری جبکہ کراچی زیبرا اور کراچی ٹائیگر نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ٹگ آف وار کے مقابلوں میں ٹگ آف وار اکیڈمی (بی)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں ناصر اکیڈمی نے پہلی، کاشف اکیڈمی نے دوسری اور اسٹوڈنٹ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رولراسکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں میں فلیگ مارچ، اسپیڈ بائیک اسکیٹنگ اور رولر اسکٹینگ فٹبال کے ایونٹ کھیلے گئے۔رولر فٹبال میں ناظم آباد کلب نے کے ایم سی ٹیم کا 1-0سے ہراکر یہ میچ جیت لیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی سینئر ڈائریکٹر منصو رقاضی نے کھلاڑیوں مے انعامات، تعریفی سر ٹفکیٹ اور میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسپورٹس کنسلٹنٹ کے ایم سی خورشید احمد شاہ، ڈائریکٹراسپورٹس کے ایم سی۔ کنور ایوب ایڈشنل ڈائریکٹر اسپورٹس کہف النوری، فیصل ظفر کے علاوہ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن محمد علی، کراچی ٹگ آف وار سیکرٹری محسن علی خان سیکرٹری آرم یسلنگ کاشف فاروقی بھی موجود تھے۔بعد ازاں ہاکی مقابلوں میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کھیلے گئے سیمی فائنلز کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل میں کے ایم سی الیون نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی کے ایم سی کی طرف سے عبدالوہاب نے دو گول اسکور کئے جبکہ محمد علی ، رانا نزاکت ، آصف رضا ، نعمان اور ارسلان نے ایک ایک گول اسکور کیا دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے حماد ایاز نے دو گول اسکور کئے جبکہ منیر عباس اور ارسلان نے ایک ایک گول اسکور کیا ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے حارث نصیر نے دو گول اسکور کئے جبکہ فہیم خان نے ایک گول اسکور کیا فائنل میچ میں کے ایم سی الیون کا مقابلہ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے ہوگا اس موقع پر لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مہمان خصوصی ہونگے۔
کے ایم اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو ‘ٹگ آف وار کے دلچسپ مقابلے
Mar 23, 2021