دورہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹرز کی تیسری کرونا ٹیسٹنگ کلیئر، حسن علی کل جوائن کریں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ سکواڈکے تمام 34 ارکان کی تیسری کرونا  ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق  سکواڈ کی چوتھی کرونا ٹیسٹنگ کل 24 مارچ کو ہوگی۔ سکواڈ کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا البتہ اب اس کے 2 ٹیسٹ منفی آچکے، سکواڈ کا یہ رکن 23 مارچ کو بائیو سکیور ببل کا حصہ بن جائیگا جبکہ متاثرہ رکن کے مزید 2 کرونا ٹیسٹ 24 مارچ کو ہونگے۔ متعلقہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیورببل کا حصہ بنے گا۔ بائیوسیکیورببل میں24گھنٹے کے بعد دوبارہ2ٹیسٹ کیے جائیں گے۔  فاسٹ بائولر حسن علی کو مسلسل دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی کرونا وائرس سے مقابلہ بازی جاری ہے، فاسٹ بائولر حسن علی کا مسلسل دوسرا ٹیسٹ منفی آ گیا۔قومی کرکٹر کو لاہور میں بنے بائیو سیکیور ببل یعنی قومی سکواڈ کا حصہ بننے کا پروانہ جاری کر دیا گیا جہاں وہ چوبیس گھنٹے آئسولیشن میں گزاریں گے، جس کے بعد ان کی پھر کرونا ٹیسٹنگ ہو گی۔ دونوں ٹیسٹ منفی آئے تو دسکواڈجوائن کرلینگے۔

ای پیپر دی نیشن