راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو فرزانہ زاہد نے بتایا کہ سکیم IIIمیں میرے گھرسے طلائی زیورات چین لاکٹ وزنی 2تولہ دوکڑے وزنی4تولہ دوکانٹے 1تولہ ایک کڑاوزنی 3تولہ ایک سیٹ وزنی 4تولہ ایک چین وزنی2تولہ ایک انگوٹھی وزنی 2تولہ اسکے علاوہ کانٹے اور 4چوڑیاں طلائی زیورات کل وزنی22تولہ مالیتی ۱1500000اوررقم کیش مبلغ 200کینڈین ڈالر اور 50USڈالرمالیتی 31000روپے چوری کر لئے گئے تھانہ ویسٹریج کو ملک نثار احمدنے بتایا کہ ویسٹریج 1میں چار مسلح ڈاکو گیٹ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر3لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، ایک عدد 9mm Bereta پستول چھین کر فرارہوگئیتھانہ رتہ امرال کو ارشد محمودنے بتایا کہ محلہ وکیل آباد میں مدعی دوستوں کے ہمراہ اپنی دودھ دہی کی دکان میں بیٹھا تھا کہ تین مسلح افراد داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پردس ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو جان محمد نے بتایا کہ بورنگ روڈ پر میرے پلاسٹک کا سامان بنانے کے کارخانہ کے تالے توڑ کردو لاکھ30 ہزار روپے کی نقدی ،ایل سی ڈی ، لائسنسی پستول چوری کرلئے گئے تھانہ بنی کوجہانگیر نے بتایا کہ اصغر مال سکیم میں میرا کیری ڈبہ نمبرAG-049 گھر کے سامنے سے چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو عابدعباسی نے بتایا کہ غازی آباد میں گلی نمبر 8 سے میری مہران کار نمبر LZH-9327 ہوگئی تھانہ گولڑہ کو محسن رضا نے بتایا کہ سیکٹرG 13/1 میں میرے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے گھریلو ملازمہ پہ شک ہے تھانہ آبپارہ کو مسماۃ بہجت نے بتایا کہ شکر پڑیاں میں میرے پرس نے45 ہزار روپے کی رقم چوری ہوگئی تھانہ شالیمار کومحمد رئوف نے بتایا کہ ایف ٹین تھری میں میرے گھر سے سات لاکھ روپے مالیتی پنکھے اور فانوس چوری ہوگئے تھانہ کورال کو نعمان نے بتایا کہ غوری فیز5 میں میری گاڑی سے طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ رمنا کو عمادالدین نے بتایا کہ جی الیون ون میں میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری ہوگئے ۔