علاقہ جندال کو معیاری تعلیم دینے کا عزم کر رکھا ہے،میڈم سارہ 

 مٹھیال ( نامہ نگار) علاقہ جندال کو معیاری تعلیم دینے کا عزم کر رکھا ہے تھٹہ میں سمارٹ سکول کیمپس کا کھلنا خوشی کی نویدہے دی علاقہ جندال کو معیاری تعلیم دینے کا عزم کر رکھا ہے ملکی ترقی معیاری تعلیم کی مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہارسمارٹ سکول تھٹہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمارٹ سکول سسٹم ریجنل آفس اسلام آباد کی میڈم سارہ ،ملک منور اقبال اعوان ،شاہد محمود، عادل اعجاز، ذیشان عباس اور محمد انیس نے کیاافتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی، علمی و ادبی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی نمایاں شخصیات میں سردار منظر امیر خان، سردار انجم نثار خان، سردار ندیم اختر خان، سردار تشکیل اعجاز خان، سردار عبدالوہاب خان، ہیڈ ماسٹر عبدالمالک خان، محمد اقبال خان، افتخار احمد خان، تنویر سجاد، نوید نواز، ذوالفقار، شاکر ہارون، حافظ شکیل احمد خان، ملک فخر، محمد خان ناڑہ اور عظمت خان کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد شامل تھی پیر جمیل الدین احمد نے سکول کی کامیابی کے لیے دعا کرائی حاضرین کے لئے بہترین ضیافت کا اہتمام بھی تھامقررین نے کہا کہ ہم اسکو تجارت نہیں بنائیں گے بلکہ مشن کے طور پر اپنائیں گے تھٹہ میں سمارٹ سکول کیمپس کا کھلنا خوشی کی نوید ہے ہم بچوں کو زیور تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک مفید شہری بنائیں گے تاکہ یہاں سے نکلنے والا بچہ نہ پاکستان کی سطح پر بلکہ بیرون ممالک میں بھی کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن