چیئرمین سی ڈی اے کا نیوبلیوایریا،جی نائن اورایف نائن کادورہ 

Mar 23, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے دورے کے دوران نیو بلیو ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے سمیت حالیہ بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پرنکاسی آب کا جائزہ لیا۔نیوبلیوایریامیں اسٹریٹ لائٹس کا سرو ے مکمل کر کے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدا یات جاری کیں ۔جبکہ بارش میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ڈرینج اور سیوریج سسٹم کومزید موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق عامر علی احمد نے گزشتہ روز نیوبلیوایریا،جی نائن اورایف نائن میں جاری ترقیاتی کاموں کادورہ کیا اورجاری کاموں کوفوری طور پرمکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ اسٹریٹ لائٹس کے افسران فوری طورپر نیو بلیو ایریا میں اسٹریٹ لائٹس کاسروے مکمل کرکے اس کا ٹینڈر جاری کریں۔چئیرمین نے کہا کہ مذکورہ منصوبے میں سیوریج اور نکاسی کے کاموں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے۔ نیو بلیوایریا میں عمار تیں بنانے والوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے شعبہ سینیٹیشن یہاں پر صفائی کے موثر اقدامات کر ے۔دریں اثنا حالیہ بارشو ں کے بعد جناح ایونیو، سیونتھ ونائننتھ ایونیو،مارگلہ روڈ سمیت دیگراہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پرنکاسی آب اورڈرینج سسٹم کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ سیوریج اورڈرینج سسٹم کومزید موثر بنایاجا ئے،او رسیوریج اور ڈرینج کے نظام کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کی جائے۔

مزیدخبریں