ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راو لپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق اوریوتھ ونگ ضلع راو لپنڈی کے صدربیرسٹرعقیل ملک کی لاہورمیںمرکزی یوتھ کنونشن میںشرکت کے بعدجاتی امرامیںمسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمحترمہ مریم نوازسے خصوصی ملاقات،محترمہ مریم نوازنے دونوںضلعی صدورکی ضلع راولپنڈی میںپارٹی کوازسرنومنظم کر نے کی خاطرکیئے گئے تازہ ترین متحرک اقدامات پراطمینان کااظہارکیا،اوران کی جماعتی سطح پرکی جا نے والی کوششوںکوسراہا،اوراس توقع کااظہارکیاکہ ضلع راولپنڈی صوبہ پنجاب کااہم ترین ضلع ہے، جو کہ ہمیشہ مسلم لیگ ن میاںنوازشریف کے چاہنے والوںکاگڑھ رہاہے،اس کوپارٹی سطح پرمزیدمضبوط کیاجائے اورکارکنان کاہرسطح پرخیال رکھتے ہوئے باہم رابطوںمیںبھی مزیدتیزی پیداکی جائے ،محتر مہ مریم نوازنے دونوںضلعی صدورسے کہاکہ موجودہ حکمرانوںکے خلاف پی ڈی ایم کی قیادت میں لا نگ مارچ ضرورہوگا،اس لیئے پارٹی کارکنان اور تنظیمی عہدیداران پوری طرح تیاریوںکاسلسلہ جار ی رکھیں،اورکسی سستی کامظاہرہ نہ کیاجائے،ضلعی صدرحاجی عمرفاروق نے محترمہ مریم نوازکاشکریہ ادا کیااورکہاکہ ماضی کی طرح آئندہ بھی پار ٹی قیادت کی کال پرضلع راولپنڈی کے کارکنان پوری صف بندی کے ساتھ ہراول دستے کاکرداراداکرینگے۔
حاجی عمرفاروق،بیرسٹرعقیل ملک کی مریم نوازسے خصوصی ملاقات
Mar 23, 2021