مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری ،گلیات اورگردونواح کے علاقوں میں دو دن قبل شدید اورموسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،کئی علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،شدید بارشوں اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث بازار اورگلیاں محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے ،تمام نکاسی آب کی پلیاں بندہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہنے لگا جبکہ حالیہ بارشوںنے محکمہ ہائی وے کی کارکردگی کے پول بھی کھول دیا ہے تمام سیوریج نظام بھی بند ہونے کے باعث بارش اورسیوریج کاگندہ پانی مین شاہراہوں پر بہنے لگا۔