شاہ محمود کا ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ، چین مزید کرونا ویکسین دے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی مزید ڈوزز 31مارچ تک پاکستان بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراء خارجہ کے مابین کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قیادت نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا چین نے  عالمی برادری بالخصوص پاکستان کی جو معاونت کی وہ فقید المثال ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...