چناب نگر‘ سرگودھا‘ کسووال (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) لاہور سرگودھا‘ کسووال سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کا سلسلہ کل (بدھ تک) جاری ر ہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوسرے روز بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہا۔ موسم خوشگوار ہوگیا۔ قصور، ننکانہ، میں بھی بارش نے رنگ جما دیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ چناب نگر میںبارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث کلری روڈ دوست محمد لالی پل کے قریب کار کی جانوروں کو لے جاتے مزدہ سے ٹکر انے کے بعد ٹرالی سے ٹکر ہو گئی۔ حادثہ کار کی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں مزدہ الٹنے سے پانچ افراد ز خمی ہو گئے۔ درہٹہ کھرلاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس رات کو بے قابو ہو کر الٹ گئی، بس چنیوٹ سے جھنگ کی جا نب جا رہی تھی، حادثہ میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔