لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے دائر درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے بیرسٹر جاوید اقبال کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوہ نور ہیرا حکومت پاکستان کی ملکیت تھا ۔اسکو سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادوں پر ملکہ برطانیہ کو دے دیا۔ اس کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے۔