پانی کا عالمی دن‘ 2025ء تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے: ماہرین

Mar 23, 2021

کراچی (این این آئی) پاکستان سمیت 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاگیا۔ پاکستان بھی دنیا کے ان17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے اور 2025ء تک ملک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں اس وقت 7 ارب افراد کو روزانہ پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جن کی تعداد سال 2050 تک بڑھ کر9 ارب ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں1 ارب10 کروڑ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم اور2 ارب70 کروڑ افراد پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے اور سال 2025ء تک ملک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیر زمین پانی کے استعمال کی پالیسی بنانے، زیر زمین پانی کے ذخائر محفوظ بنانے، ڈیموں کی تعمیر اور پانی کے ضیاع کو روکے جانے کی سخت ضرورت ہے۔

مزیدخبریں