اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا 44واں اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مردم شماری، تعلیم ، صحت اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں سی سی آئی کا مستقل سیکرٹیریٹ بناے کی تجویز پر بھی غور کر کے فیصلہ کیا جائے گا،یہ سیکرٹریٹ پی ایم آٖفس میں بنایا جائے گا ۔