لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ گریڈ 19کے میاں جمیل احمد سیکرٹری ورکررز ویلفیئر بورڈ کو تبدیل کر کے سیکرٹری کالونیز بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور محمد عامر نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن، سید اسد رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پبلک پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ بشریٰ نصیر اور فاحد انیس کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بابر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ رضوان الحق کو اے سی چونیاں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان سرمد علی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ محمد عضمان چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان‘ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد محسن عالم کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ ایوان وزیراعلی کی سیکشن افسر زنیرہ آفتاب کو اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کاشف نواز کو سب رجسٹرار سیالکوٹ‘ تقر ری کے منتظر شاہد بشر ڈار کو اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ لگا دیا گیا۔ سیکشن افسر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکمشن محمد شہزاد علی کی خدمات جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔