کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔ ملک میں 10گرام سونے کی قدر 601 روپے کم ہوکر 91 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔