حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شہباز احمد یوسفزئی ایڈووکیٹ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔شہباز احمد ایڈووکیٹ پر الزام تھا کہ انہوںنے رسولپور تارڑ میں مسلم لیگ(ن) کی کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران حساس ادارہ کے سربراہ کے خلاف سخت توہین آمیز زبان استعمال اورعوام کو اکسانے کی کوشش کی۔