شیخ رشید، یوسف گیلانی،سلیم مانڈوی والا نے کرونا ویکسین لگوا لی

 اسلام آباد (نیوزرپورٹر+وقائع نگار) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کروانے پر زور دیا  ہے ۔ پیر کو  اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک میں کرونا کی تیسری لہربہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ عملدرآمد نہ کرنے پرقانونی کارروائی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب پر فرض ہے کہ مل کر کرونا کے خلاف لڑیں۔ تاجر ہفتے ہیں دو روز اپنے کاروبار بند رکھیں۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ  ماسک پہنیں، ہاتھوں کو سینیٹائیز کریں اور اجتماعات  میں جانے سے گریز کریں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد سے سائنو فارم چینی ویکسین لگوائی۔ دوسری جانب سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کراچی کے نجی ہسپتال میں کرونا ویکسین لگوائی۔ سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی گزشتہ روز لاہور میں ایکسپو سنٹر جاکر ویکسین لگوائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...