لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ٔ پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان 23مارچ کا دن ہر پاکستانی اور سچے مسلم لیگی کیلئے فخر کا باعث ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے لیے الگ خطہ ارض حاصل کرنے کا عہد کیا۔