لاہور( اپنے نامہ نگار سے)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے تین ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار نے تیاری کرنے کی استدعا پرپراسیکیوشن کو 24 مارچ تک مہلت دیدی، عدالت نے ملزموںکے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے رکھا ہے۔