قرارداد لاہور نے مسلمانوں کی سمت، منزل متعین کی: اقبال گجر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ قرارداد لاہور نے مسلمانوں کی جدوجہد کی سمت اور منزل متعین کی قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور ان کے ساتھیوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے برصغیر کی تاریخ اور نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا وطن عزیزپاکستان کو بزرگوں کی جدوجہد کا ثمر بنانے کے لئے قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گااور ملک کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت کاروپ دئیے بغیر قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں کئے جاسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان میں مسلمانوں کو پیش آنے والی مشکلات اور عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانا وقت کا تقاضاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...