23 مارچ تجدید عہد اور قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے:ایس اے حمید

Mar 23, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) 23 مارچ تجدید عہد اور ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ قائد اعظم کی قیادت میں برصغیرکے مسلمانوں نے اپنی تہذیب و تمدن کے تحفظ کیلئے بے مثال جستجو کا آغاز کیا  جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد و خود مختار مسلم ریاست معرض وجود میں آئی، گذشتہ ستر سال سے آج تک کے حالات و واقعات ہمارے آباؤ اجداد کے وژن اور سوچ کی وسعت و صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔ آج ان کی سوچ اور نظریے کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔اِن خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں علامہ محمد اقبالؒ کے افکار اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتا ہے، ہم ان مقاصد کا حصول ممکن بنائیں جو قیام پاکستان کے وقت بحیثیت قوم ہمارا نصب العین تھے۔ یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں