امام اعظم ابو حنیفہ ؒفہم و فراست  زہد و تقوی کے پیکر تھے: اکبر نقشبندی

Mar 23, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ فہم و فراست اور زہد و تقوی کے پیکر تھے،آپ کا تاریخ ساز کارنامہ قرآن و حدیث کے مطابق فقہ اسلامی کی تدوین و اشاعت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام اعظم کے علمی کمالات کی لازوال مہک سے عالم اسلام کا گوشہ گوشہ آج بھی مہک رہا ہے،امت میں حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کا مقام بہت بلند اور خاص اہمیت حاصل ہے۔

مزیدخبریں