لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخوسات میں والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ والٹن ایئرپورٹ کی تاریخ حیثیت ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ،والٹن ایئرپورٹ کے اردگرد درخت کاٹے جا رہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی۔
والٹن ایئرپورٹ کو تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
Mar 23, 2021