قرار داد کی منظوری پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے:جمشید ایوب بٹ 

Mar 23, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژ نل جنرل سیکر ٹری جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان کی منظوری پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے مسلما نان ہند کے لئے ایک علیحدہ وطن کا حصول بے شمار قربانیوں کے بعد ممکن ہو سکا قائد اعظم ؒ کی دی ہوئی امانت کی حفاظت کے لئے ہر پاکستانی کو قربانی کے جذبے سے کام کرنا ہوگااپنے آفس میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ایسے وقت میں جب برصغیر کے محکوم اور مظلوم مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کی بات تک کرنا ممکن نہ تھا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور ان کے ساتھیوں نے قرار داد لاہور کو منظور کرایا اور پھر پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں اپنی جان و مال کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شامل ہو گئے اور با لآ خر پاکستان کی صورت میں ایک الگ اور آزاد ملک بنا نے میں کامیا ب ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے دیا گیا بیش قیمت تحفہ اور ہمارے بزرگوں کی سو نپی ہوئی امانت ہے جس کی حفاظت ترقی اور خوش حالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں