گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا پوری دنیا میں کوئی بھی اس کی طرف بری نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ آج بھی اس ملک کے رکھوالے موجود ہیں جو اس عظیم ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے نہیں ڈریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے مرکزی دفتر جلیل ٹائون میں کارکنوں سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہمارے لیے یادگار دن ہے کیونکہ اس دن ہمار ے بزرگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کراپنی آنے والی نسلوں کو ایک آزاد اور خود مختار وطن تحفے میں دیا تاکہ ہم اور ہماری نسلیں آزادی کا سانس لیتے ہوئے اس ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنی آخری سانس تک اس ملک کے لیے لڑتے ہوئے دنیا میں ایک مثال قائم کریں۔