حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر عمل کرکے مشکلات میں اضافہ کیا :الیاس چودھری 

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فاروڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ابھی تک کئی شعبے کرونا وباء کی مشکلا ت سے چھٹکارا نہیں پا سکے اورحکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل پیرا ہو کرمشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،عالمی ادارے کی مرضی کے مطابق بجٹ کی تیاری معیشت کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی ،فریٹ فارورڈرز کو ٹیکس آڈٹ سے پانچ سال کیلئے استثنیٰ اور ٹرن اوور ٹیکس کو کم کیا جائے۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین محمد الیاس چودھری ،،سینئر وائس چیئرمین اسد احمد،وائس چیئرمین عاشق علی باجوہ،سابق چیئرمین جمیل احمد، اظہار الحق قمر ،ایگزیکٹو ممبران توقیر ملک،اصغرملک،علی عدنان اورصہیب زیدی نے مشترکہ بیا ن میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت موجودہ مشکل حالات میں ٹیکس ریلیف دینے کی بجائے پہلے سے دی گئی ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کررہی ہے جو ٹیکس دینے والوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں فریٹ ممبران کا مستقبل خطرے میں ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کی ٹرن اوور ٹیکس ریٹ کم کر کے ٹیکس آڈٹ سے پانچ سالوں کیلئے استثنیٰ دیا جائے تاکہ کرونا  سے مشکلات کاشکارہونے والا یہ شعبہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...