عوام کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:صوبائی وزیر قانون

Mar 23, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد  بشارت راجہ نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال اور عزت و آبرو کاتحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور قومی اہمیت کے حامل موقعوں اور ایام پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے ذریعہ قیام امن کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی کے سلسلہ میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ 23مارچ (یوم پاکستان) سمیت قومی اہمیت کے حامل دیگر ایام پر ملک اور امن دشمن قوتیںبھی اپنے مذموم عزائم کوپورا کرنے کیلئے متحرک ہو جاتی ہیںاورہم سب کو مل کر ایسی قوتوں پرکڑی نظررکھنا اور ان کے ارادوں کوناکام بناناہوگا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار صوبہ بھرکے کمشنرز، آر پی اوز اوردیگر اعلی افسران کے ساتھ ایک ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔ قائمقام کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ، آر پی او عبدالکریم، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمروڑائچ،اے سی جی تنویر یسین اوردیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر نے صوبائی وزیر کو صوبہ کے امن وامان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے ممکنہ امکانات اوردیگر پہلوئوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ادارے قیام امن کے سلسلہ میںاپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے چوکس ہیں۔

مزیدخبریں