لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام شاہراہ بند

Mar 23, 2021 | 14:05

ویب ڈیسک

کالام کے علاقے لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی۔سڑک بند ہو نے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، سوات کے میدانی علاقوں میں تین روزسے وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔بارش و برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

مزیدخبریں