امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک سپر اسٹور میں فائرنگ سے 10افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے،پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے کنگز سپرمارکیٹ میں داخل ہوکر اندر موجود خریداروں پر گولیاں برسادیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ادھیڑ عمر کے سفید فام حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی، حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مارکیٹ میں موجود لوگوں نے اس واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کردیا تاہم بعدازاں یوٹیوب نے ان ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے 18سال کا ہونے کی شرط لگادی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم سے اس حملے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے،وائٹ ہاس نے اس واقعے کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، چند روز قبل بھی امریکی ریاست جارجیا میں 3مساج پارلرز میں فائرنگ سے 6خواتین سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے تھے۔