بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگ گئی ، ڈیڑھ لاکھ افرادمتاثر

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں آگ لگنے کے سبب 10 ہزار رہائش گاہیں جل گئی ہیں، پناہ گزینوں کے10ہزار گھر تباہ ہو گئے ہیں اور اس واقعے میں اب تک کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔بنگالی میڈیا کے مطابق ابھی تک آتشزدگی کے اس واقعے کی وجہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے.عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آگ مہاجر کیمپ کے ایک حصے میں لگی تھی اور وہیں سے پھیلی، متاثرہ علاقے میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے جھونپڑیاں قائم کر رکھی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن