عثمان بزدارنے سابق وزیراعلیٰ کی  مراعات بڑھانے سے متعلق  سمری نہیں منگوائی:حسان خاور

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق وزیراعلیٰ کی مراعات سے متعلق کسی قسم کی سمری نہیں منگوائی۔نجی ٹی وی چینلز پراس ضمن میں نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورحقائق سے منافی ہے۔سابق وزیراعلیٰ کی مراعات بڑھانے سے متعلق کوئی سمری وزیراعلیٰ آفس کو نہیں بھیجی گئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی کی جانب سے بھی اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ آفس نہیں بھیجی گئی۔

ای پیپر دی نیشن