اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ملک میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہاہے کہ پاکستان کے چند شہروں میں محدود سطح پر انٹرنیٹ سروسز آدھے گھنٹے تک متاثر رہیں۔پی ٹی اے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چند شہروں میں محدود سطح پر انٹرنیٹ سروسز آدھے گھنٹے تک متاثر رہیں۔پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔