تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے: سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (نمائدہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ ٹائیگر فورس کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے کیلئے  ڈنڈوں کی تیاری اس بات کا پکا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے، ڈنڈا بردار ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد ملک اور اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے، وزیراعظم اور وزراء پہلے ہی اپنے کارکان کو اکسانے والے بیان دے رہے ہیں، عدم اعتماد سے بچنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس اور انصاف سیلف ڈفینس فورس تیار کی جا رہی، اسپیکر بھی ٹائیگر فورس کے رکن بن  کر اجلاس میں تاخیر کر کے حکومت کی معاونت کر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...