اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ اور کسٹم حکام گوادر نے خفیہ اطلاع پر شمالی بحیرہ عرب میں ایک مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں 3000 کلو گرام منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تحویل میں لی گئی منشیات کی مالیت کا تخمینہ750 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کو مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کی عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتی رہے گی اور بحری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک بحریہ اور کسٹم حکام کی شمالی بحیرہ عرب میں کارروائی، 3000 کلومنشیات پکڑ لی
Mar 23, 2022