سیکٹر I-9 مرکز میں بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ شہری  پانی کی ٹینکی پر چڑ ھ گیا 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سیکٹر I-9 مرکز میں بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والا شخص احتجاجاً پانی کی کثیر منزلہ ٹینکی پر چڑھ گیا انتہائی بلندی پر جانے والے نے کہا کہ میرا نام آزاد ہے میں جہلم سے آیا ہوں بیروزگاری سے تنگ آکر اس حال میں پہنچا ہوں مجھے اپنی فیملی کے رزق کیلئے روزگار مہیا کیا جائے ورنہ میں پانی کی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لوں گاآزاد نامی شہری کے ٹینکی پر چڑھنے کا منظر دور دور تک دیکھا جاسکتا تھا بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کہیں جذبات کی رو میں بہہ کر کوئی غلط اقدام نہ کردے شہری اسے اونچی آواز میں سمجھاتے بجھاتے رہے کہ ہم سب تمہارے ہمدرد ہیں آرام سکون کے ساتھ نیچے اترآئو پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسر اور ریسکیو ٹیمیں بھی وہاں پہنچ گئے اوراے سی انڈسٹریل ایریااوید ارشاد نے کہا کہ ہم تمہارے مسئلے کو حل کریں گے اے سی انڈسٹریل ایریا خود بزریعہ اسنارکل متاثر شہری سے مذکرات کیلئے پانی کی ٹینکی پر گئے اور اسے خود کشی نہ کرنے پر قائل کیا اور کہا تمہیں روزگار دلائیں گے وہ شہری کو بحفاظت اتار لانے میں کامیاب ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...