اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں سیکورٹی فورسز پر دہشگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشگردی واقعے میں شہیدہونیوالے اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا ھے اوردہشتگردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان باتوں کا اظہار آج انہوں نیباجوڑ میں دہشگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر کیا ہے۔ شازیہ مری کا کہناتھا کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے بابر اعوان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں، بابر اعوان حقائق کو مسخ کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں، اسپیکر نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی اور اب بہانے دھونڈ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے بطور چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کے متعدد اجلاس بلائے ہیں, جس اجلاس کا حوالہ دیا گیا وہ بھی بلاول صاحب نے بلایا تھا مگر شیرین مزاری نے مداخلت کرکے اجلاس منسوخ کرا دیا،کمیٹی کا اجلاس منسوخ کرنے کا اختیار صرف کمیٹی چئیرمین کا ہوتا ہے کسی اور کا نہیں، آئین کے آرٹیکل3 /54 کے تحت 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس بلانا صرف سپیکر کی ذمہ داری ہے ۔
باجوڑ دہشتگردانہ حملہ افسوسناک، اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا : شازیہ مری
Mar 23, 2022