خواتین پاکستان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں:علی نواز اعوان

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امْورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں 27 مارچ کے جلسے کی کامیابی میں بھی خواتین کا کردار اہم ہے او آئی سی کے 57 رکن ممالک کی کامیاب کانفرنس کروانے پر وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں، مریم نواز نے سندھ ہاؤس کو واش روم قرار دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں سیکٹر ایف سیون میں 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے خواتین کے آگاہی کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع سینیٹر فوزیہ ارشد، رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ اور دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں  ۔

ای پیپر دی نیشن