ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن ماسکو کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تو اسے کشیدگی میں اضافہ روکنا ہوگا۔روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ امریکہ کو زبانی طور پر اور یوکرین حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی روکتے ہوئے کشیدگی میں اضافہ روکنے کی ضرورت ہے اور امریکہ کو روس کو دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی۔امریکہ کو تعلقات اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دارقرار دیتے ہوئے ریابکوف نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر افسوس ہے۔ تاہم، اس سے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرنے اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے مطابق خودکو ڈھالنے کے ہمارے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔