مشکوک افرادنے ڈولفن فورس کے جوانوں کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کردیا  

ملتان (جنرل رپورٹر)نامعلوم کار سواروں نے ڈولفن فورس کے جوانوں کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کردیاتفصیل کے مطابق ڈولفن فورس کے جوان تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں موجود تھے، انہوں نے مشکوک کار کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب شروع کیا تو کار سواروں نے گاڑی سے ان کو ٹکر مار دی، جس سے ڈولفن فورس کے اہلکار انیس اور اویس گر کر زخمی ہو گئے اور سرکاری موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مشکوک کار سوار فرار ہو گئے۔ جبکہ تھانہ بی زیڈ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن