ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے ڈی جی پی ایچ اے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواری سے رپورٹ طلب کئے بغیر از خود سائل کے خلاف فیصلہ کیسے کر دیا ہے اور عملے کو ساتھ لے کر شارع عام بند کرنے چلے گئے۔ فاضل عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ کی چھان بین اور موقع ملاحظہ کے لئے کمیشن مقرر کیا جائے۔ وکلا نے دلائل دئیے کہ حکمران جماعت کے اہم عہدے پر ممبر قومی اسمبلی کے ٹرانسپورٹ اڈے کے لئے راستے گرین بیلٹ توڑ کر بنائے گئے اور وہ راستے اب تک کھلے ہیں لیکن صرف درخواست گزار کے راستے کو سیاسی مخالفت کی بنا پر بند کیا جا رہا ہے اور کمشنر ملتان پر اس راستے کو بند کرنے کے لئے شدید دباو ہے جبکہ اس راستے کی بندش سے پوری آبادی پریشان ہے اور بچوں کو سکول جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
شارع عام بند کرنے پر ہائیکورٹ کا ڈی جی پی ایچ اے پر اظہار ناراضگی
Mar 23, 2022