ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے سیاسی بنیادوں پر تعینات سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈی جی خان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔ فاضل عدالت میں سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے تحریری جواب میں تسلیم کیا گیا کہ سیکرٹری بورڈ بلال شاہین خورد برد کے مقدمات میں ملوث اور سزا یافتہ ہے جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ فاضل عالت میں محمد کاشف نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے سیاسی دبائو پر بلال شاہین کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ سزا یافتہ اور سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث ہے جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا تو 45 دن کے اندر چھان بین کر کے کارروائی کا حکم دیا گیا لیکن 4 ماہ گزرنے کے بعد کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ جس پر سپیشل سیکرٹری کو طلب کیا گیا تھا۔
ہائی کورٹ نے کارروائی کی یقین دہانی پرسیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ کیخلاف رٹ نمٹا دی
Mar 23, 2022