شیخ وسیم احمد سال 2022ء کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر  آف پاکستان کے کنوینئر نامزد  

Mar 23, 2022

ملتان (جنرل رپورٹر) کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے شیخ وسیم احمد کو سال 2022  کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف پاکستان کا کنوینئر نامزد کر دیا ہے، شیخ وسیم احمد اس سے پہلے بھی سال 2019   اور 2020  میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اپنی تقرری پر انہوں نے صدر عرفان اقبال شیخ اور میاں انجم نثار سرپرست اعلیٰ بزنس مین پینل کا شکریہ ادا کیا۔شیخ وسیم نے پاکستان بھر کی تاجر برادری کیلئے اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، علاوہ ازیں کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارکس کے متعلق کیسز کے حوالے سے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں