پشاور+اسلام آباد (بیورورپورٹ+خبرنگار خصوصی) پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ’’سپر مشک‘‘ دوران پرواز گرکر تباہوگیا جبکہ حادثے میں 2کیڈٹ پائلٹس جام شہادت نوش کرگئے، پاک فوج اور پولیس کی امددی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے دوران نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا سپر مشک طیارہ ایم ایف آئی 17 فنی خرابی کے باعث ورسک روڈ پر مقامی شخص کے حجرے پر گرا جس حادثے کے بعد طیارے کے ملبے میں آگ بھی بھڑک اٹھی جس کے شعلے دور دور سے دکھائی دیئے۔ خبرنگار خصوصی کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا ہے۔