وزیراعظم نے آج بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ سیاسی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں آج بنی گالہ میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیراعظم کو اتحادیوں اور ناراض ارکان سے روابط اور سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو قانونی اور آئینی امور پر بھی بریفنگ  دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے 27 مارچ کے جلسہ کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...