اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ قرضہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کیلئے منظور کیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظور کردہ پروگرام کے تحت ادارہ جاتی و ریگولیٹری اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ پروگرام کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی انویسٹرز ڈیمانڈ کو تیز کرنا ہے۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے ٹویٹ مین قرضہ کی منظوری پر اے ڈی بی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بجٹ سپورٹ بھی ملے گی ۔