اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)بلغاریہ میں تعینا ت پاکستان کی سفیر مریم آفتاب کی بلغاریہ کے وزیر برائے سیاحت ہرسٹوپرودانوف سے ملاقات، ملا قات کے دوران دوطرفہ سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملاقات میں بلغاریہ کی نائب وزریر سیاحت ڈاکٹر ماریلیہ مودیوا نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔پاکستان کی سفیر نے بلغاریہ کے وزیر کو پاکستان کی بطور ایک منفرد ابھرتی ہوئی سیاحتی مقام کے بارے بریفنگ دی ۔پا کستانی سفیر نے اس ضمن میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا ۔بلغاریہ کے وزیر نے دونوں ممالک کے مابین سیاحت کو فروغ دینے میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا ۔انہوں نے بلغاریہ کی وزارت سیاحت اور پاکستان ٹورزم کارپوریشن کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا ۔میٹنگ میں اس بات ہر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور بلغاریہ کے وزارت سیاحت کی آن لائن میٹنگ بھی کرائے جائے گی ۔اس ضمن میں مستقبل کا لائحہ عمل بھی بنایا جائے گا۔