دشمن ہمیں آپس میںلڑانے کی کوششیں کررہا ہے : ملک اکرام حسین

Mar 23, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے سیاسی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر کردارادا کریں یہ وقت باہمی اختلافات کو نہیں بلکہ قومی اتحاد و یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے دشمن ہمیں آپس میںلڑوانے اور تقسیم کرنیکی کوششیں کررہا ہے جس کو ناکام بناناہماری قومی اور اجتماعی ذمہ داری ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر چودھری غریب عالم ورک، وسیم رضا ڈوگر، افتخار احمد کھارا ڈوگر، سیٹھ ظفر اقبال ، ندیم سعید ڈوگر، سلامت علی ڈوگر، شبیر حسین کمبوہ ،رانا الیاس خان ،یاسر نصیر انجم، نجم الثاقب، ملک فرخ ڈوگر، تنویر احمد، مقبول احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور یہ وطن قیامت تک قائم ودائم رہے گا ۔

مزیدخبریں