جھوٹ کے سہارے آنیوالی عمران حکومت کا خاتمہ یقینی ہوچکا :علی ہمایوں بٹ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیدوار پی پی 57علی ہمایوں بٹ نے کہا ہے کہ جھوٹ کے سہارے اقتدار میں آنیوالی عمرانی حکومت کا خاتمہ یقینی ہوچکا ہے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عمران خان اسمبلی میں واضح طور پر اپنی اکثریت کھوچکے ہیں مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے قوم کی بیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کا گوجرانوالہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائیگا جس کے لئے حلقہ پی پی 57سے یونین کونسلز ، عہدیداران ،سابق بلدیاتی نمائندے ، لیگی کارکنان پرجوش ہیں مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کامیاب حکمت عملی سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے عمران خان کے اقتدار کا سورج جلد ہی غروب ہونیوالا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن