گوجرانوالہ:لیگی کارکنوں کی پھرتیاں، وزیر اعظم شہباز شریف کے بینرز آویزاں کر دئے

Mar 23, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک عدم اعتماد کے نتائج سے قبل ہی لیگی کارکنوں کی پھرتیاں ، سابق لیگی چیئر مین مظفر اقبا ل کی جانب سے حافظ آباد روڈ پر انشاء اللہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں بینرز پر " عمران خان جائے گا شہباز شریف آئیگا" کے جملے لکھے گئے ہیں بینرز پر انشاء اللہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے بھی درج ہیں ۔

مزیدخبریں