مطالبات کی منظوری کے لیے آخری حدتک جائیں گے :بیوگا

گوادر (بیورو رپورٹ) چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، قید و بند کی صعوبتیں ارادے کمزور نہیں کرسکتے ، 24 مارچ کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ، دیگر صوبوں کی تقلید کرتے ہوئے 25 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس کی منظوریکا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس (بیوگا) کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول گوادر جدید میںگرینڈ جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور پلاننگ سے صوبے کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں۔اس موقع پر بیوگا گوادر کے آرگنائزر حاجی قادر جان ،نادل صالح ، یوسف معیار ، نوربخش ، ارشاد عالم، حسین اکبر ، طارق محمود  و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن