گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس پاکستان کی سفارتی فتح اور امن کی عکاسی ہے،قرارداد پاکستان نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا نیا جوش ولولہ دیا،انسانیت کی خدمت منافع کا باعث ہوتی ہے، انہوں نے کہاتحصیل وزیرآباد یو سی دلاور چیمہ کے سابق ناظم شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ کی سربراہی جدوجہد اور خصوصی کاوش سے الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسل دلاور چیمہ کی بحالی کے آرڈر خوش آئند اور قابل تحسین ہیں،یونین کونسل دلاور چیمہ میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ کا کردار شاندار ہے۔